Get Alerts

بسنت پر ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی

 بسنت پر ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی

لاہور : لاہور میں بسنت کی مناسبت سے ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں میں جہاں طیارے ٹیک آف اور لینڈنگ کرتے ہیں، وہاں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی اور بھٹہ چوک جیسے علاقوں میں بھی پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔ مزید برآں، ڈی ایچ اے کے بلاکس آر، ایس، پی اینڈ کیو میں بھی پتنگ بازی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، الفیصل ٹاؤن، جوڑے پُل، تاجپورہ اور تاجپورہ سے ملحقہ کینال روڈ پر بھی پتنگ بازی کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا ہے، اور شہریوں کی جانب سے پتنگوں کی خریداری زور و شور سے جاری ہے۔

ٹیگز: