Get Alerts

ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی پذیرائی، گلف نیوز نے دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ نظام قرار دیا

ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی پذیرائی، گلف نیوز نے دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ نظام قرار دیا

لاہور :ستھرا پنجاب پروگرام کی شہرت گلف ممالک تک بھی پہنچ گئی ہے۔ عالمی جریدے بی بی سی، فوربز اور بلوم برگ کے بعد اب گلف نیوز نے بھی ستھرا پنجاب کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ کا نظام قرار دیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلائمیٹ سمارٹ اربن گورننس کے شعبے میں نیا عالمی معیار قائم کیا ہے۔ روزانہ 50 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے تقریباً 30 ہزار گاڑیاں اور ڈیڑھ لاکھ ورکرز فیلڈ میں متحرک ہوتے ہیں تاکہ صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
ستھرا پنجاب پروگرام نے نہ صرف شہریوں کی زندگی کو بہتر بنایا بلکہ پاکستان کی صفائی اور ماحولیاتی انتظام میں بھی نئی مثال قائم کی ہے۔

ٹیگز: