لاہور:سابق پاکستانی کرکٹر اور لیجنڈری لیگ اسپنر مشتاق احمد کی چھوٹی بیٹی نوال کی شادی حال ہی میں ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
مشتاق احمد 1992 کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوچ اور تجزیہ کار کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2025 میں اپنی بڑی بیٹی حبیبہ کی شادی بھی کی تھی۔
دلہن نوال نے شادی کے موقع پر ہلکے نیلے اور سلور رنگ کا خوبصورت لہنگا اور دلکش دوپٹہ زیب تن کیا تھا۔ تقریب میں مصباح الحق، ماہین خان، انضمام الحق سمیت دیگر کرکٹ شخصیات نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر اور ویڈیوز کو خوب پسند کیا اور دلہن کے جوڑے کی تعریف کی۔ ویڈیوز میں شادی کی روایتی رسومات، محفل کی رونق اور مہمانوں کی خوشیاں دکھائی گئی ہیں۔