Get Alerts

اسلام آباد : موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد :  اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد  چاہے مرد ہوں یا خواتین  کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق یہ فیصلہ شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے دو ہفتے تک آگاہی مہم چلائی جائے گی، جس میں شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

سی ٹی او نے واضح کیا کہ آگاہی مہم کے بعد، جو موٹر سائیکل پر ڈبل ہیلمٹ نہیں پہنیں گے، ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہیلمٹ صرف قانون کی پابندی نہیں بلکہ حادثے کی صورت میں جان بچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔"

ٹیگز: