Get Alerts

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے جنگ رکوانے کا دعویٰ پھر دہرادیا

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے جنگ رکوانے کا دعویٰ پھر دہرادیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت حالیہ جنگ کے حوالے سے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 11 طیارے تباہ ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت سفارتی کوششوں کے ذریعے جنگ کو روکا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ٹل گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ جنگ رکنے سے تقریباً تین کروڑ افراد کی جانیں بچ گئیں۔ امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی دونوں ممالک اور خطے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔

ایران سے جاری مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت میں کئی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ مذاکرات آئندہ بھی تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔

امریکی صدر کے ان بیانات پر تاحال بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: