اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو بیلٹ پیپر جاری کیا گیا ۔جس کے بعد آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگادی ۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوگیا ، جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی ۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کردیا گیا ۔ جس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی تھی ۔