غیر ملکی ماڈل کی وطن واپسی کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس

غیر ملکی ماڈل کی وطن واپسی کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ  نےمنشیات اسمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا  کی بریت کے بعد اپنے ملک واپسی کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی جانب سے وکیل سیف الملوک عدالت کے سامنے پیش ہوئے  اوراستدعاکی کہ پٹیشنر کو اپنے ملک میں واپس بھیجنے کی اجازت نہیں دی جا رہی  2018 میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا، سزا ہوئی پھر لاہور ہائی کورٹ نے بری کیا ، وزارت داخلہ نے چیک ری پبلک واپسی کی درخواست مسترد کی، واپسی کی اجازت اس وجہ سے نہیں دی گئی کیونکہ اپیل زیر التوا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  کے  جسٹس عامر فاروق نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔

مصنف کے بارے میں