شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا: چینی صدر، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا: چینی صدر، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ : چینی صدر اور وزیر اعظم نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چینی صدر نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین مل کر سی پیک کا اپگریڈ ورژن بنائیں گے، دونوں ممالک مل کر اپنے عوام کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں