Get Alerts

سکیورٹی خدشات: پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی ویزا اپائنٹمنٹس 6 مارچ تک منسوخ

سکیورٹی خدشات: پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی ویزا اپائنٹمنٹس 6 مارچ تک منسوخ

اسلام آباد : پاکستان میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر امریکی سفارت خانے نے ویزا اپائنٹمنٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ تازہ ترین اعلان کے مطابق، اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی میں بھی تمام ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام ویزا اپائنٹمنٹس 6 مارچ 2026 تک منسوخ رہیں گی۔
 اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ، جبکہ لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں میں بھی کام روک دیا گیا ہے۔سفارت خانے کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور حفاظتی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
امریکی سفارت خانے نے متاثرہ درخواست دہندگان کے لیے درج ذیل وضاحت جاری کی ہے۔  جن افراد کی اپائنٹمنٹس منسوخ ہوئی ہیں، انہیں نئی تاریخوں کے بارے میں سفارت خانے کی جانب سے انفرادی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ درخواست گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فراہم کردہ ای میل اور فون نمبرز پر نظر رکھیں۔

ٹیگز: