سوچی نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق عالمی تحقیقاتی کمیشن مسترد کر دیا

سوچی نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق عالمی تحقیقاتی کمیشن مسترد کر دیا

می کونگ: آنگ سان سوچی نے جنہیں میانمار کی اصل حکمران کی حیثیت حاصل ہے، اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کے اس فیصلے کو رد کر دیا ہے، جس میں میانمار کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کے الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس کونسل میں مارچ میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا تھا کہ راکھائن نامی ریاست میں قتل، آبرو ریزی اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک مشن روانہ کیا جائے گا۔

برسلز میں سوچی نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈیریکا موگرینی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار ایسا مشن بھیجنے کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔

موگرینی نے سوچی کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے میانمار پر اس مشن کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے زور دیا۔