لاہور :پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میچ کے انعقاد کے سلسلے میں لاہور پولیس اور ٹریفک انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور فائنل کے لیے کیے گئے ٹریفک انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی ایس پی گلبرگ اور انچارج سیکیورٹی نے سی ٹی او لاہور کو ٹیموں کی آمد و رفت کے لیے مختص کردہ روٹس، کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور شائقینِ کرکٹ کے لیے پارکنگ کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے اسٹیڈیم کے گردونواح میں قائم تمام پارکنگ اسٹینڈز کا فرداً فرداً دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے لگائے گئے ڈائیورشن پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا تاکہ میچ کے دوران عام شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ "لاہور میں انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز ہے۔ ہم نے شائقین کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں۔ وارڈنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پارکنگ کے حوالے سے ان کی بہتر رہنمائی کریں۔