فیس بک میں 27 کروڑ اکاونٹ جعلی قرار

فیس بک میں 27 کروڑ اکاونٹ جعلی قرار

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کی تعداد تقریباًدو ارب سات کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ میں 27 کروڑ اکاونٹس جعلی ہیں۔
مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے فیس بک کی جانب سے تسلیم کیا گیا کہ اس وقت سوشل نیٹ ورک پر 270 ملین (27 کروڑ) اکاو¿ نٹس جعلی یا ڈپلیکیٹ ہیں۔کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ توقعات سے بھی زیادہ کروڑوں اکاونٹس فیک اور ڈپلیکٹ ہیں جو کہ مجموعی صارفین کا دو سے تین فیصد تک بنتے ہیں۔
کمپنی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان اکاونٹس کی تعداد میں جولائی سے ستمبر تک ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح دس فیصد اکاو نٹس اصل صارفین کے ڈپلیکٹس ہیں جن کی شرح میں تین ماہ کے اندر چھ فیصد اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ تین ماہ کے دوران فیس بک کو ہونے والی آمدنی میں منافع کی شرح 79 فیصد اضافے سے 4.7 ارب ڈالرز رہی۔