خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، اردوان

خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، اردوان
کیپشن: ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا۔ انہوں نے سعودی ولی عہد پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔

امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات کی جانب سے دیا گیا تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی اس بات پر یقین نہیں کہ قتل کا حکومت سعودی فرماں روا نے دیا ہو۔

ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے قبل ترکی نے جمال خاشقجی کی موت کے بعد باضابطہ طور پر پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہی ان کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا اور ان کے ٹکرے ٹکرے کر کے ان کی لاش کو ٹھکانے لگا دیا گیا تھا۔