بابر اعظم اوسط کے اعتبار سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلے نمبر پر آگئے

بابر اعظم اوسط کے اعتبار سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلے نمبر پر آگئے

سڈنی : کپتانی کا بوجھ بابر اعظم کو دبا نہ سکا، نمبرون بیٹسمین نے آسٹریلیا کیخلاف کھُل کھلا کربیٹنگ کی، بابراعظم نے 38 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

اوسط کے اعتبار سے وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلے نمبر پر آگئے، ان کا بیٹنگ ایورج 51 سے زیادہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ

گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 15 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 119 رنز کا ہدف ملا۔

بابراعظم نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان صفر، حارث سہیل صرف چار رنز بنا سکے، کپتان اور محمد رضوان کے درمیان 60 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر بنائی، رضوان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔