ایف ڈبلیو کو قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا چاہیئے، آرمی چیف

ایف ڈبلیو کو قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا چاہیئے، آرمی چیف
کیپشن: فوٹو/آرمی چیف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو کو قومی اہمیت کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایف ڈبلیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہیں انجینئر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایف ڈبلیو او کے تریقاتی منصوبوں کے بارے میں مکمل طور پر بریف کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیتے ہوئے قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے ایف ڈبلیو اور کے بڑے منصوبوں کے لئے استعداد کار کو بڑھانے کی تعریف کی۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کو زیادہ سے قومی مفاد میں تعاون کرنا ہو گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانولہ اور مرالہ کا دورہ کیا تھا جہاں پر انہیں آپریشنل اور تربیتی و انتظامی امور پر مکمل طور پر بریفنگ دی گئی تھی۔ آرمی چیف نے اس دورے کے دوران تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے خطاب کیا تھا اور جوانوں کی جنگی قابلیت اور متاثر کن تربیتی معیار کو سراہا تھا۔