Get Alerts

افغانستان : ہندوکش خطے میں زلزلے کے جھٹکے: 7 افراد ہلاک، 150 زخمی

افغانستان : ہندوکش خطے میں زلزلے کے جھٹکے: 7 افراد ہلاک، 150 زخمی

مزار  شریف : افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت اور 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلے کے اثرات مزار شریف سمیت افغانستان کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مزار شریف میں زلزلے کے دوران شہری خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے، کیونکہ انہیں اپنے مکانات کے گرنے کا خوف تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی اور اس کی گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم کے قریب 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 31 اگست کو بھی 6.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔

ٹیگز: