Get Alerts

بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز

بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز

ننکانہ صاحب: بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ مختلف ممالک اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے سکھ یاتریوں کا ننکانہ صاحب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بھارت سے دو ہزار سے زائد سکھ یاتری آج ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں۔

اس اہم موقع پر سندھ سے بھی یاتری بذریعہ ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ چکے ہیں، جہاں ضلعی انتظامیہ نے یاتریوں کا بھرپور استقبال کیا۔ سکھ برادری کے افراد دنیا بھر سے بابا گورو نانک کے جنم دن کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے یہاں پہنچے ہیں، اور تین روزہ تقریبات میں مختلف مذہبی رسومات، عبادات اور روحانی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

پاکستان کی حکومت اور مقامی انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ اس روحانی موقع کو خوشی اور سکون کے ساتھ منائیں۔

یاد رہے کہ بابا گورو نانک کا جنم دن سکھ برادری کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سکھ یاتری اس موقع پر ننکانہ صاحب آ کر اپنے روحانی پیشوا کی تعلیمات اور پیغامات کو یاد کرتے ہیں۔

ٹیگز: