Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بابا گورو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کے لیے پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بابا گورو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کے لیے پیغام

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کا پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا اور ’’جی آیاں نوں‘‘ کا پیغام دیا۔

انہوں نے سکھ برادری کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ گورو نانک انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار تھے۔ ان کا پیغام پُرامن معاشروں، رواداری اور بھائی چارے کے اصولوں پر مبنی تھا، اور انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر شہری کو مساوی سہولتیں اور حقوق فراہم کرنا ہماری حکومت کا مشن ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کو امن، آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے، جیسا کہ بابا گورو نانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا۔

انہوں نے یاد کیا کہ گزشتہ سال کرتارپور میں بیساکھی میلے میں شرکت ایک یادگار لمحہ تھا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ یاتریوں کو مکمل تحفظ اور آرام مل سکے۔

ٹیگز: