Get Alerts

سونے کی قیمتوں میں ملک بھر میں اضافہ، فی تولہ 423,862 روپے تک پہنچ گئی

سونے کی قیمتوں میں ملک بھر میں اضافہ، فی تولہ 423,862 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ 4015 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ٹیگز: