انڈیا میں کورونا سے ایک لاکھ اموات

انڈیا میں کورونا سے ایک لاکھ اموات


انڈیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے کوئی لمحہ نظر نہیں آرہے۔ خبر رساں ادارے رایئٹرزکے مطابق آج  انڈیا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جہاں عالمی وبا سے ایک لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
کورونا سے اموات میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔انڈیا کے محکمہ صحت کے مطابق ملک میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 842 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین 64 لاکھ سے زائد ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق انڈیا میں وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے گزشتہ ماہ ستمبر بدترین رہا جب روزانہ کیسز کی تعداد 70 ہزار سے بڑھ گئی۔
انڈیا کے محکمہ صحت کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست مہاراشٹر ہے جہاں 36 ہزار شہری کورونا سے متاثر ہونے کے بعد موت کے منہ میں گئے۔ریاست میں اب تک 13 لاکھ مریض سامنےآئے ہیں جبکہ وائرس کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈیا میں جن ریاستوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ان میں مہاراشٹر اہم ہے۔

انڈیا کی سب سے متوسط ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 331 اموات درج کی گئی ہیں جو ایک دن میں ہونے والی سے سب سے زیادہ اموات ہیں۔ اس کے بعد جنوبی ریاست کرناٹک ہے جہاں 136 اموات درج کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی معشیت کو مکمل کھولنے کے حق میں تاکہ اس وباکے نتیجے میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن سے جو اقتصادی نقصان ہوا ہے اس کو پورا کیا جاسکے۔

حالیہ اعلان میں حکومت نے دلی شہر میں چلنے والی ٹرین سروس میٹرو کے نیٹورک کو مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کی بات کی ہے۔