ایران،17روز سے جاری مظاہروں میں  133افراد ہلاک ہو گئے

ایران،17روز سے جاری مظاہروں میں  133افراد ہلاک ہو گئے

 ایران میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری  ہے،، ناروے میں قا ئم ایرانی  انسانی حقوق  تنظیم کا کہنا ہے کہ ,پولیس کی زیرحراست لڑکی مہیسا  امینی کی موت  سے شروع ہونے والے  17روز سے جاری مظاہروں کے دوران احتجاج میں اب تک  133افراد ہلاک ہو گئے ۔

ایرانی  انسانی حقوق  تنظیم کا کہنا ہے کہ ، ایران بھر میں سیکورٹی اہلکار  سمیت  133سے زائد دافراد ہلاک اور 1 ہزار  سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب ،دارالحکومت تہران  کی شریف یو نیورسٹی میں طلبا اور سیکیورٹی اہلکار کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔  سیکیورٹی فورسز  کی طرف سے آنسو گیس  کی شیلنگ  بھی  جاری ہیں ۔

  28 صحافیوں سمیت    12 سو  سے زائد  افراد گرفتار ہوئے ہیں ۔سڑکو ں، گاڑیوں  اور ٹائروں کو نذر آتش کیا جا رہا ہیں ۔  مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے ۔شدید  متاثر علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔