سرحدی علاقے میں ریتیلا طوفان، درخت اکھڑ گئے ،کچی دیواریں، سولرپینلز گر گئے

  سرحدی علاقے میں ریتیلا طوفان، درخت اکھڑ گئے ،کچی دیواریں، سولرپینلز گر گئے
سورس: file

چمن: سرحدی علاقوں میں ریتلے طوفان نے  تباہی مچادی، اس وجہ سے درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینل گر گئے۔ بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیر اثر آگئے۔


افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں چمن، قلعہ عبدللہ، پشین، گلستان، جنگل پیرعلیزئی اور سرانان میں داخل ہوگیا۔

طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے جب کہ کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اورکچی دیواریں، سولرپینلز گر گئے۔

 لیویز کنٹرول روم کے مطابق چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا تاہم  کسی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مصنف کے بارے میں