Get Alerts

پاسپورٹ ملتے ہی مریم نواز کا لندن جانے کا فیصلہ 

پاسپورٹ ملتے ہی مریم نواز کا لندن جانے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور ہونے پر مریم نواز نے لندن جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ویزہ ملتے ہی مریم نواز لندن چلی جائیں گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ویزہ ملتے ہی مریم نواز لندن روانہ ہوں گی ۔  ویزہ ملتے ہی مریم نواز لندن روانگی کی تاریخ کا اعلان ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز چار سال بعد والد سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گی۔ وطن واپسی پر مریم نواز سابق وزیر اعظم  نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔