Get Alerts

پاسپورٹ نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، مکمل ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقلی کا اعلان

پاسپورٹ نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، مکمل ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقلی کا اعلان

اسلام آباد: پاسپورٹ کے نظام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے پاسپورٹ کے اجراء کے پورے عمل کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقلی سے پاسپورٹ کے اجراء میں شفافیت بڑھے گی اور جعلسازی اور فراڈ کے امکانات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف نظام کو محفوظ بنایا جا رہا ہے بلکہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بیرون ملک اور اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو تیز، محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے مرحلہ وار اصلاحات نافذ کی جائیں گی، جبکہ شہریوں کو جلد بہتر سہولیات فراہم کی جائیں  گی۔

ٹیگز: