Get Alerts

وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان، مشکل معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق

وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان، مشکل معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے درمیانی راستہ اپناتے ہوئے تمام مشکل اور پیچیدہ معاملات کو کمیٹیوں کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

تاہم، غیر ذمہ دار عناصر کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس کو فوری طور پر بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

ٹیگز: