جہاں ضرورت پڑی، اتحادیوں کو اسلحہ مہیا کریں گے

جہاں ضرورت پڑی، اتحادیوں کو اسلحہ مہیا کریں گے

تہران :ایران کے وزیر دفاع جنرل عامر ہتمی کا کہنا ہے کہ ملک کے میزائل پروگرام اور اتحادیوں کو مستحکم کرنے کے لیے ان کو اسلحے کی برآمد ایران کی اولین ترجیح ہے۔
حال ہی میں تعینات ہونے والے وزیر دفاع عامر ہتمی نے اپنے ایک خطا ب میںکہا ہے کہ جنگی اعتبار سے خصوصاً میزائل کے حوالے سے ہمارے پاس ایک خاص منصوبہ ہے جس کے ذریعے ایران کی میزائل کی طاقت کو بڑھانا ہے۔ اور جلد ہی ایران کی بیلسٹک اور کروز میزائل کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق جنرل عامر کی تعیناتی سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ایران اپنی فوج کے دو حصوں کو ملا رہا ہے یعنی ریگولر آرمی اور پاسداران انقلاب۔ اور ایران ایسا عراق اور شام میں اپنے کردار کے حوالے سے ایسا کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 1979 کے کے انقلاب کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر دفاع پاسداران انقلاب سے نہیں بلکہ ریگولر آرمی سے تعینات ہوا ہے۔اس موقع پر ایران کے ملٹری چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دشمن ایران پر زمینی حملہ نہیں کرے گا اور یہ مغرب کے وہ رہنما بھی جانتے ہیں کہ زمینی حملہ ان کو بڑا مہنگا پڑے گا۔
یاد رہے کہ فروری میں ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حملے کے بعد وائٹ ہاو¿س نے کہا تھا کہ امریکہ ایران کو پر رکھ رہا ہے۔