Get Alerts

ٹیکس اصلاحات، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافہ اولین ترجیح ہے: محمد اورنگزیب

ٹیکس اصلاحات، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافہ اولین ترجیح ہے: محمد اورنگزیب

ٹیکس نظام کو جدید اور شفاف بنانا ضروری، غیر قانونی معیشت کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات اور شفافیت کے فروغ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون اہم ہے، جبکہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس کی شرح بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالیاتی استحکام کے لیے ٹیکس نظام کو جدید، مؤثر اور شفاف بنانا ناگزیر ہے۔ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ غیر قانونی معیشت کی روک تھام کے لیے بھی عملی اقدامات جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں مزید بہتری اور اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: