Get Alerts

پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے، جو وزیراعلیٰ مریم نواز کی مؤثر حکمت عملی اور سی سی ڈی و پنجاب پولیس کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ کئی اضلاع میں روزمرہ معمولی جرائم بھی نمایاں طور پر کم ہو گئے ہیں اور سی سی ڈی کو عوام میں بڑھتی ہوئی پذیرائی کے پیش نظر ایک پریمیئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ کی پہلی ترجیح ہے اور پولیس افسران شہریوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں کسی کو بھی ماں، بہن یا بیٹی کی طرف میلی نظر ڈالنے کی جرات نہیں ہو گی۔

ٹیگز: