دبئی نے پاکستانی شہریوں کو خطرہ قرار دے دیا

دبئی نے پاکستانی شہریوں کو خطرہ قرار دے دیا

دبئی: دبئی کی عمومی سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ضاحی خلفان نے پاکستانیوں کو سنگین خطرہ قرار دے دیا۔ پاکستانیوں سے اظہارعداوت کرتے ہوئے انھوں نے اپنے ہم وطنوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ انھیں ملازمتیں نہ دی جائیں۔

دبئی کی عمومی سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ضاحی خلفان نے پاکستانیوں کے خلاف زہرافشانی کرتے ہوئے انھیں خلیجی معاشروں کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

پاکستانیوں کے حوالے سے اس نفرت انگیز بیان کے لیے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی شہری خلیجی معاشروں کے لیے سنگین خطرہ ہیں کیوں کہ یہ ہمارے ممالک میں منشیات لے کر آتے ہیں۔

جنرل ضاحی خلفان نے دبئی میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانی باشندوں کی گرفتاری کے بعد اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر یہ پیغام جاری کیا۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں کا موازنہ بھارتی شہریوں سے بھی کیا اور ان کے نظم و ضبط کی تعریف کی۔

ضاحی خلفان کی پاکستانیوں سے نفرت کوئی ڈھکی چھپی نہیں وہ ماضی میں بھی پاکستانیوں کے بارے میں متنازع بیانات دیتے رہے ہیں۔

پاکستانیوں سے اظہار عداوت کرتے ہوئے انھوں نے اپنے ہم وطنوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ پاکستانی شہریوں کو ملازمتیں نہ دی جائیں۔

جنرل ضاحی خلفان قطر اور ترک صدر طیب اردگان کے خلاف بھی ٹوئٹر پر نفرت انگیز پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب آزاد ریاست کے فلسطینی حق کی حمایت کرتا ہے، شاہ سلمان

پاکستان اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں بے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جنرل ضاحی خلفان کی کے بیان پر شدید غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں