پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں دو ایک سے فتح کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون کے لیے مشاورت کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چوبیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں ، پاکستان نے 12 اور آسٹریلیا نے دس میچز جیتے ہیں جبکہ ایک میچ ٹائی اور ایک غیر فیصلہ کن رہا ۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے ۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے کھیلتے ہیں آسٹریلیا کی ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ ایلکس کیرے نے 56 اور سین ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔

پاکستان کی طرف سے محمد وسیم اور حارث رؤف نے تین ، تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

211 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ بابر اعظم نے ایک اور دھواں دار سنچری سکور کی جبکہ امام الحق نے 85 رنز کی اننگز کھیلی ۔

مصنف کے بارے میں