امید کرتے ہیں سپریم کورٹ سے ایسا فیصلہ آئے گا جس سے بحران ختم ہوجائے ، رانا ثنااللہ

امید کرتے ہیں سپریم کورٹ سے ایسا فیصلہ آئے گا جس سے بحران ختم ہوجائے ، رانا ثنااللہ

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں  آج سپریم کورٹ سے ایسا فیصلہ آئے جس سے بحران ختم ہوجائے ۔  

 
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی میڈیا سے گفتگو  میں کہنا  تھا  کہ فیصلہ ایسا ہو جس سے معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھیں،  وزیراعظم نے کل حکومتی مؤقف  وضاحت کے ساتھ پیش کیا،  پورے ملک  میں ایک ہی وقت میں الیکشن ہونے چاہئیں، 2 اسمبلیوں میں الیکشن ملک کو انارکی اور سیاسی بحران کی طرف دھکیلیں  گے۔

 عمران خان نے 10 سال  محنت سے سیاسی بحران پیدا کیا، اب مسلسل ناکامی ہوئی تو آخر میں آکر اسمبلیاں توڑ دیں، عمران خان کی وجہ سے ملک سیاسی بحران کےساتھ معاشی بحران کا شکار بھی ہوچکا ہے، ہمارا مؤقف پوری قوم اور بارز کی آواز ہے، اس معاملے کا فیصلہ فل کورٹ کے ذریعے کیا جائے، عمران خان کی وجہ سے بدترین معاشی دور سے گزر رہے ہیں، عمران خان نے ہی  عدالتی   بحران کی بنیاد ڈالی ہے ۔


وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ہی ملکی مسائل کا حل موجود ہے، تمام ادارے ملک میں جمہوری استحکام کیلئے اہم کردارادا کریں، کسی ایک شخص کے احکامات کے تابع ہونے سے جمہوریت نہیں ہوتی، جمہوریت کےساتھ کھڑے ہیں، انہوں نےکہابنچ تمام صوبوں کے ججز کا ہونا چاہئے، ملک اس وقت سیاسی اور آئینی بحران کے دہانے پر کھڑا ہوا ہے، سپریم کورٹ کو اس مسئلے کا حل نکالنا چاہئے، 15رکنی عدالت میں سے 3 رکنی بنچ کا فیصلہ بڑا سوالیہ نشان ہوگاْ۔

مصنف کے بارے میں