سپریم کورٹ نے آج عدل و انصاف کا قتل کیا: وزیر اعظم شہباز شریف 

سپریم کورٹ نے آج عدل و انصاف کا قتل کیا: وزیر اعظم شہباز شریف 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آج عدل و انصاف کا قتل کیا۔ یہ بدقسمتی ہے کہ آج کے دن ہی ذوالفقار علی بھٹو شہید کا عدالتی قتل ہوا جبکہ آج ہی الیکشن کے حوالے سے فیصلہ دے کر عدالتی قتل کیا گیا۔ 

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بھٹو شہید کے عدالتی قتل پر صدارتی ریفرنس کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے ۔ 

قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بتایا جائے ہم کس ڈائریکشن میں ملک کو لے جارہے ہیں ۔تمام جائز مطالبات نظر انداز کرکے 3 رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا ۔ ازخود نوٹس کا اختیار کس کو ہوتا ہے ۔ ہم انتخابات سے بھاگنے والے نہیں ہیں ۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک ضدی شخص کی  انا کی خاطر دو اسمبلیاں بھینٹ چڑھا دی گئیں ۔ عدالتی فیصلے پر دکھ اور افسوس ہے ۔استدعا ہے کہ اس معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں ۔ ہماری استدعا ہے اس معاملے کو فل کورٹ بنچ میں لے جائیں۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ملک میں انتخابات کو صاف وشفاف کروائیں۔ پی ٹی ائی نے کہا کہ دو صوبوں کے انتخابات دو بار کرلیں ۔ہمیں گیارہ سالہ مارشل لاء کا دور دیا گیا ۔ایک ضدی شخص نے دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کیں ۔ پورے ملک نے اس مقدمہ کی پروسیڈنگ دیکھی اور سنی ۔ 

مصنف کے بارے میں