زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

کراچی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی ۔اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ کو  ختم ہوئے ہفتے میں4.87 کروڑ  ڈالرکم ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ تک 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر  رہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.04 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.72 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.33 ارب ڈالر رہے۔ 

مصنف کے بارے میں