Get Alerts

علاقائی کشیدگی اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

علاقائی کشیدگی اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

گڑھی خدا بخش :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے خلاف جاری غیر قانونی جنگ کی وجہ سے دنیا بھر سمیت پاکستان کے عوام بھی معاشی بوجھ تلے دب رہے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران میں ہونے والی شہادتوں اور حملوں کی شدید مذمت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ غیر قانونی ہے اور یہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ     ایران میں بچیوں کے سکولوں پر حملے اور ایرانی قیادت کی شہادت پر پیپلز پارٹی ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔    جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، پاکستان عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششوں کا حامی ہے۔    جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس کا بوجھ عام شہری اٹھا رہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور عوام کے حقوق کے لیے عمر بھر جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ملک میں نفرت اور تقسیم پھیلا رہی ہیں، لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کو متحد کیا ہے اور یہ کردار جاری رکھے گی۔
بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی جانب سے عوام بالخصوص کسانوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑے ریلیف اقدامات کا اعلان کیا۔  سندھ حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو سبسڈی فراہم کی ہے اور موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھوٹے کسانوں کی مالی مدد کے لیے 'ہاری کارڈ' کے ذریعے امداد پہنچائی جائے گی۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ٹرانسپورٹرز کی مالی معاونت کی جائے گی۔مال بردار گاڑیوں کے مالکان کے لیے بھی خصوصی امدادی پیکج تیار کیا گیا ہے۔

ٹیگز: