ہاں میں مانتا ہوں مجھے میاں محمد شریف سے1500 ریال جیب خرچ ملتا تھا، کیپٹن ( ر ) صفدر

ہاں میں مانتا ہوں مجھے میاں محمد شریف سے1500 ریال جیب خرچ ملتا تھا، کیپٹن ( ر ) صفدر

اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں کی گئی میری بات چیت شیخ رشید تک کس طرح پہنچی ۔ جس شخص کا ضمیر مر جائے اس کو کوئی قتل نہیں کرتا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ذاتی وضاحت کرتے ہوئے کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا میرے بارے میں ایک بات ہوئی ۔ محمود اچکزئی کے ساتھ والی نشست پر ایک صاحب بیٹھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صفدر جدہ سے 1500 ریال لیتا ہے ۔ جے آئی ٹی میں مجھ سے پوچھا گیا میں نے کہا کہ مجھے میاں محمد شریف 1500 ریال جیب خرچ دیتا تھا ان کو جے آئی ٹی کی اندر کی تحقیقات کا کس طرح پتہ چلا ۔ اس سے میرا استحقاق مجروح ہوا اس کو دیکھا جائے ۔ مجھے اب بھی جیب خرچ ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کھر نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ شخص جو اپنے آپ کو فرزند راولپنڈی کہلواتا ہے میرے پاس برقع پہن کر آتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو یہ جواب دینا پڑے گا ججز کو بھی بتانا پڑے گا آپ نے ہمیں بلایا ہم آپ کے احترام میں پیش ہوئے میں مطالبہ کروں گا میری جے آئی ٹی کی باتوں کو اوپن کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا ضمیر مر جائے اس کو کوئی قتل نہیں کرتا ۔

مصنف کے بارے میں