لاہور:پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لیے الائیڈ اسٹرکچرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے بتایا کہ اس اقدام سے بجلی کی سبسڈی میں نمایاں کمی آئے گی اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوگی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، اورنج لائن ٹرین کا بجلی بل ماہانہ تقریباً 190 کروڑ روپے بنتا ہے، جو اب پاور پلانٹ سے شمسی توانائی کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔