اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک بھر میں مون سون بارشوں کے تناظر میں قومی تیاریوں، ہنگامی ردعمل، امدادی سرگرمیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں متعلقہ حکام نے حالیہ مون سون صورتحال، ممکنہ خطرات، ریسکیو و ریلیف آپریشنز اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر مؤثر اور بروقت اقدامات کے ذریعے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔