Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن دورہ، فوجی تیاریوں اور جدید تربیت کا جائزہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن دورہ، فوجی تیاریوں اور جدید تربیت کا جائزہ

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر لاہور نے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ، چیف آف ڈیفنس فورسز نے فوجی جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی سپورٹس اور تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔ فیلڈ مارشل کے اس دورے کا مقصد لاہور گیریژن کی استعداد کار اور جوانوں کی تربیت کو مزید مؤثر بنانا بتایا گیا ہے۔

ٹیگز: