Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

راولپنڈی( جاوید بلوچ ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈرز اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات سمیت سکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
 بریفنگ کے دوران آپریشنل تیاریوں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکیورٹی صورتحال اور جاری اقدامات سے متعلق امور پر کمانڈرز سے تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: