نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ

نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ

اسلام آباد:احتساب عدالت میں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف احتساب عدالت میں ہونے والی سماعت ایک بجے تک ملتوی ہو گئی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کو فیصلہ آنے کے بعد دوبارہ سماعت کی جائے گی ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز الگ الگ چلیں گے یا ایک ہی ریفرنس میں یکجا ہو جائیں گے؟اسلام آباد ہائی کورٹ میں محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا.ادھر احتساب عدالت میں بھی نوازشریف کی آج پھر پیشی ہے.جس کے لیے نواز شریف اپنی بیٹی  مریم نواز کے ہمراہ  احتساب عدالت پہنچ  چکے ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے ۔احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا.ایون فیلڈ پراپرٹی، فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں ملک طیب مختار اور عمردراز کی گواہی ریکارڈ کی جائے گی.خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نے ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی ہے جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات اور ان کے خلاف اپیل کو چیمبر میں سماعت کے بعد مسترد کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔