راولپنڈی: پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جن کی شادی کی تقریب گوردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔
Pak Army is symbol of national integration and Pakistanis respect rights of our religious minorities. (2 of 2) pic.twitter.com/u5j0LsfTqX
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 3, 2017
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازدواجی زندگی شروع کرنے پر میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔ میجر ہرچرن سنگھ نے 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔
Congrats to Maj Harcharn Singh, Sikh officer of Pak Army on his wedding. COAS conveys message of felicitation to the couple. (1 of 2) pic.twitter.com/w0DAdN1dhZ
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 3, 2017
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں