لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک ہوں گی، جس کے دوران تمام اسکول بند رہیں گے۔
حکومت نے والدین اور طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ تعطیلات کے دوران موسم کی شدت کے پیشِ نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔