Get Alerts

وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد :وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آئینی عدالت میں 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران، 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق عدالت کا کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اگرچہ عدالت کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تعطل نہ آئے اور ضروری کام چلتے رہیں۔

ٹیگز: