اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے۔ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اور پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔"
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرنے کے بعد ایوان صدر بھجوا دی تھی۔
اس تعیناتی کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر پانچ سال تک بطور چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی خدمات انجام دیں گے۔