راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور یہ مسئلہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور قوم کی ترقی میں ان کا کردار ناقابلِ انکار ہے۔ انہوں نے پاکستان کو مضبوط اور متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پانی پاکستان کی سرخ لکیر ہے۔
فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں اور بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان بھارت کی اجارہ داری قبول نہیں کرے گا۔
بلوچستان میں دہشت گردی کو بھارت کا داخلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشت گرد بلوچوں کا نہیں بلکہ بھارت کا اندرونی بحران ہیں۔