عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔مزید گرفتاریاں ہوئی تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔کارکن تیاریاں شروع کردیں۔

لاہور میں ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس دوراستے ہیں یا تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں یا پھر جیل بھرو تحریک شروع کریں۔ہم جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگے ہیں۔ حکومت کا شوق ہے ہمیں جیل میں ڈالے تو ہم خود جیل میں چلے جائیں گے۔ 

عمران خان نے کہا کہ ایسی نگران حکومت بنانے سے ملک کا مذاق اڑایا گیا۔ہمارے دور  میں کے پی کو 55ارب روپے دیئے گئے اب صرف 5ا رب روپے دیئے گئے ہیں ۔ہم نے 4 نئے سکول پولیس والوں کے  لیے بنائے گئے تھے ۔ حکومت کو کوشش ہے دہشتگردی سے بھی سیاسی فائدہ اٹھایا جائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ دہشتگردی سے بھی سیاسی فائدہ اٹھایا جائے۔ یہ ہارنے کے بعد بھی پاکستان سے باہر بھاگیں گے۔امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی اور الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں ۔ پورا ملک اب تماشا دیکھ رہا ہے 90دن کے بعد کب الیکشن ہونگے ۔ملک کو اگر ترقی کی راہ پر لانا ہے تو رول آف لاء کو نافذ کرنا ہے ۔ 

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لاء نہیں ہے، یہ حکومت ہمیں اندھیرے میں لے کر جارہی ہے۔60ایف آئی آر میرے اوپر ڈالی گئی ہیں ۔ہائیکورٹ نے آئی جی کو 4بار پیش کرنے کا حکم دیا لیکن آئی نے سنی ان سنی کردی۔25مئی کو لوگوں کے گھروں میں رات گرفتاری کے لیے گھس گئے ۔ 

انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی تکلیفوں کو ابھی تک شہباز گل ریکور نہیں کرسکا۔شہباز گل کو برہنہ کرکے اس پر جسمانی تشدد کیا گیا، اس نے کیا کیا تھا؟۔ ملک کو بچانے کا کوئی روڈ آف میپ موجودہ حکومت کے پاس نہیں۔ پاکستان میں یکدم مہنگائی کا طوفان کیسے آ گیا، عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر ایک ہفتے  میں 50روپے مہنگا ہوا ہے۔ عوام کہتی ہے ہمیں پاکستان پر یقین نہیں ہے، وہ پیسے کھا جائینگے۔ عوام دبئی اور ملائیشیا میں پیسہ لگانے کو تیار ہے لیکن پاکستان میں نہیں۔رول آف لا ملک میں لاگو ہوگا تو ترقی ہوگی اگر آج ہم نہیں جاگیں گے تو تباہی کی طرف نکل جائیں گے پھر بچیں گے نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے نظریئے سے ہٹ جاتی وہ مر جاتی ہے ۔ ہم نے فلاحی انسانی ریاست کی بنیاد رکھی ہے۔ بنیادی چیز غربت کم کرنے کے لیے عدل اور انصاف ہے۔پاکستان کی ریاست کلمے کی بنیاد پر رکھی گئی۔ ہمارا سنہری دور مدینہ کی ریاست کا دور تھا۔