الیکشن کمیشن نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو پی  آئی اے کی نجکاری سے روک دیا  ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے  سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام مراسلہ  میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک نجکاری سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لیاجائے۔ نجکاری کے حوالے سے کابینہ کے فیصلوں و دیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے

قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین نے وزیر اعظم کے سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کے نام مراسلہ ارسال کیا تھا اور کہا تھا کہ نگران حکومت کا اسکوپ آئین اور الیکشن ایکٹ میں واضح ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات اہم پالیسی فیصلے میں شامل ہوتی ہے۔  ایف بی آر کی اصلاحات کا معاملہ منتخب حکومت کا اختیار ہے۔

الیکشن کمیشن کو ان کاموں کی نشاندہی بھی کرنی ہوتی ہے جو نگران حکومت نہیں کر سکتی۔ وزیر اعظم کو مشورہ دیا جائے کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں۔ایف بی آر میں اصلاحات کا جائزہ عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کے لیے چھوڑ دیں۔

مصنف کے بارے میں