Get Alerts

روس نے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کر دیا

روس نے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کر دیا

کیف: روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ رہائشی عمارتوں میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔

اس دوران، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مارک روٹے کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں روسی حملوں اور یوکرین کی دفاعی ضروریات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ زیلنسکی نے نیٹو سے فوری طور پر دفاعی میزائلوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ روسی حملوں کا موثر جواب دیا جا سکے۔

ٹیگز: