Get Alerts

ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون، ڈیزائن اور خصوصیات کی نئی تفصیلات سامنے آئیں

ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون، ڈیزائن اور خصوصیات کی نئی تفصیلات سامنے آئیں

کیلیفورنیا : ایپل رواں سال کسی وقت اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کرانے کا امکان رکھتا ہے۔ ایک نئی لیک کے مطابق اس کے ڈیزائن اور دیگر تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق، فولڈ ایبل آئی فون کا کیمرا ڈیزائن آئی فون ائیر سے ملتا جلتا ہوگا، تاہم یہ مکمل بلیک ہوگا اور اس میں 2 کیمرے، ایک مائیکروفون اور فلیش دیے جانے کا امکان ہے۔ اس ڈیزائن کی وجہ سے یہ فون آئی پیڈ پرو کی طرح دکھائی دے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فولڈ ایبل آئی فون میں بٹنوں کا ڈیزائن روایتی آئی فونز سے مختلف ہوگا۔ ایپل والیوم بٹن کو ڈیوائس کے اوپری دائیں کونے میں منتقل کر سکتا ہے، جیسا کہ آئی پیڈ منی میں ہے۔ اسی طرح، ٹچ آئی ڈی کو پاور بٹن کا حصہ بنایا جائے گا اور کیمرا کنٹرول بٹن دائیں کونے پر ہوگا۔ فون کے بائیں جانب کوئی بٹن نہیں ہوگا تاکہ فولڈ اور ان فولڈ کرنے میں آسانی ہو۔

اس کے علاوہ، فولڈ ایبل آئی فون کے فرنٹ پر ایک چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن والے فرنٹ کیمرا دیا جائے گا اور فیس آئی ڈی کو ڈیوائس کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، جو اسے موجودہ فولڈ ایبل فونز سے مختلف بنائے گا۔

جب فولڈ ایبل آئی فون ان فولڈ کیا جائے گا، تو اس کا 7.8 انچ ڈسپلے نظر آئے گا، اور جب یہ بند ہوگا تو 5.5 انچ کی اسکرین سامنے آئے گی۔ اس فون میں ایپل کی A20 پرو چپ اور 5500 ایم اے ایچ کی بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت 2400 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ علاوہ ازیں، ایپل کی جانب سے ایک فلپ اسٹائل آئی فون کی تیاری پر بھی کام کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ٹیگز: