کیلیفورنیا: ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے سے لیکس جاری ہیں، اور اب اس کا ڈیزائن بھی منظر عام پر آیا ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر آئی فون ڈیوائسز کے حوالے سے لیکس کرنے والے صارف نے فولڈ ایبل آئی فون کے 3ڈی خاکے شیئر کیے ہیں، جو دیکھنے میں دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز سے کچھ بڑا نظر آتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل اس فون پر تیزی سے کام کر رہا ہے اور امکان ہے کہ اسے ستمبر 2026 میں متعارف کرایا جائے۔ اس فون کو ممکنہ طور پر آئی فون الٹرا کا نام دیا جائے گا اور قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہو سکتی ہے، جیسا کہ ایپل واچ الٹرا کے مہنگے ماڈل کے ساتھ ہمنام رکھا جا رہا ہے۔
فولڈ ایبل آئی فون کو کھولنے پر 7.8 انچ ڈسپلے ملے گا، جبکہ بند ہونے پر اسکرین کا سائز 5.5 انچ ہوگا۔ فون میں A20 Pro چپ اور 5500mAh بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔ کیمرا ڈیزائن آئی فون ایئر جیسا ہوگا لیکن مکمل بلیک، جس میں دو کیمرے، ایک مائیکروفون اور فلیش ہوگا، تاکہ فون دیکھنے میں آئی پیڈ پرو جیسا لگے۔